17 جولائی 2013 - 19:30
صدر اسلامی جمہوریہ عراق کے دورے پر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب محمود احمدی نژاد آج عراق کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

ابنا: صدرمملکت جناب احمدی نژاد نے بغداد روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران و عراق کے تعلقات بے نظیر اور مثالی ہیں اور وہ فروغ پارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج لاکھوں ایرانی اور عراقی ایک دوسرے کے ملکوں کا سفر کرتے ہیں کیونکہ ان کے ایمان و عقیدے کے خوبصورت مظاہر یہاں پائے جاتے ہیں۔  صدر احمدی نژاد نے کہا کہ عراق کی سلامتی، عزت وترقی ایران کی سلامتی عزت اورترقی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج ایران و عراق کے مفادات بھی مشترکہ ہیں اور دشمن بھی مشترک ہیں۔واضح رہے کہ صدر جناب احمدی نژاد عراق کے دورے میں نجف اشرف، کربلائے معلی، کاظمین و سامرا نیز دیگر مقدس مقامات پر پر بھی جائيں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲